بھٹکل :28؍ڈسمبر (ایس او نیوز) مرڈیشور کی جنتاودیا لیا کے سالانہ جلسے کا پی ایل ڈی بینک ڈائرکٹر منجپا نائک نے افتتاح کیا۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر گوپال بوری نے پروگرام کی صدارت کی۔
جلسے میںبھٹکل کے بلاک ایجوکیشن آفیسر منجی ایم آر ، ماولی گرام 2پنچایت کی نائب صدر ناگرتنا پڈیار ، کرناٹکا پرائمری اسکول سنگھ کے سنچالک پرکاش نائک مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ اسکول صدر مدرس ایس ڈی اولیکاشی نے استقبال کیا ۔ رجنی دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ مہیش نائک نے پروگرام کی نظامت کی۔ مختلف میدانوں میں بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی ۔ ڈائس پروگرام کے بعد طلبا کی طرف سے تفریحی و ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔